• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی اورفپواسا سندھ کی جانب سے نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور بزرگ اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگانے کےنامناسب کے خلاف پیر کو جامعہ کراچی کی آرٹس لابی میں پر امن احتجاج ریکارڈ کرایا گیااور احتجاجی ریلی بھی نکالی،اساتذہ نے ہاتھوں میں بینرز اُٹھاکر احتجاج کیا۔ احتجاج میں سندھ پروفیسرلیکچررز ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی شریک تھے۔اس موقع پر اساتذہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں،لینڈ مافیا اورمنی لانڈرنگ کے ملزمان کوعزت سے عدالت میں لایا جاتا ہے ،بزرگ اساتذہ کو ہتھکڑیاں پہنادی جاتی ہیں ،جس طرح ان اساتذہ ہتھکڑیاں لگاکر پیش کیا گیا ہے اس طرح تو کراچی میں مجرموں کو بھی پیش نہیں کیا گیا اور قاتلوں کو بھی ہتھکڑی نہیں لگائی ۔ملزم اور مجرم میں فرق ہوتاہے ،اساتذہ کو مجرموں کی طرح پیش کرنا قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ایسامحسوس ہورہاہے کہ تمام سرکاری جامعات کے اساتذہ کو بدنام کیا جارہاہے اور نجی جامعات کو آگے لانے کی بھونڈی کوششیں کی جارہی ہیں،نجی جامعات بھی کرپشن زدہ ہوتی ہیں۔نیب نے آئندہ ایسی کوئی حرکت کی توہم راست اقدام کرنے پر مجبور ہوں گے ،ہوسکتا ہے کہ جامعات بند کردی جائیں۔اساتذہ کی تذلیل کو کسی طور پر قبول نہیں کیا جائے گا۔

تازہ ترین