• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کا الزام ، چینی کمپنی کا چیئرمین برطرف

بیجنگ (جنگ نیوز) چینی کی ایک بڑی مالی اثاثہ جات کی مینجمنٹ کمپنی ’چائنا ہئارونگ ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ ‘ کے چیئرمین کو ان کے عہدے سے برطرف کرکے ، ان کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ قائم کر دیا گیا ہے ۔ لیائی ژیائومن پرمرکزی حکومت کی مالی پالیسی اور سیاسی مضامین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام کے ساتھ اپنے رشتے داروں کو کمپنی کے فنڈز سے سیروتفریح کرانے اور فائدے پہنچانے کیلئے رشوت طلب کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین