• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پریانکا، نک جونس نے شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا


بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی شادی کے حوالے سے پچھلے کئی دنوں سے مختلف خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ان کی شادی اس سال ہوگی یا اگلے سال، بھارت میں ہوگی یا اٹلی میں نزد ہر کوئی اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتا دکھائی دے رہا تھا۔ تاہم پریانکا اور نک کی جانب سے خود اس بات کا حتمی اعلان کردیا گیا ہے کہ ان کی شادی کب اور کہاں ہوگی۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے اپنی شادی سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی بھارتی شہر جودھ پور میں 3 روز پر مبنی ہوگی، 30 نومبر سے 2 دسمبر تک تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا اور شادی کی تمام رسومات بھی اسی شہر (جودھ پور) میں ہوں گی۔

یہ جوڑا آج کل بھارت میں موجود ہے جہاں ان کی شادی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ پریانکا اور نک نے کچھ روز قبل جودھ پور کی تاریخی مقامات کا دورہ کیا تھا جس کے پیچھے ان کا مقصد شادی کے لیے کسی خاص جگہ کا انتخاب کرنا تھا۔

قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ پریانکا اور نک کی شادی جودھ پور کے محل اومید بھون میں ہوگی۔دونوں نے شادی میں 200 مہمانوں کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب شامل ہوں گے۔

پریانکا اور نک جونس کی منگنی کی تقریب رواں سال 18 اگست کو ممبئی میں منعقد کی گئی تھی جس کے بعد دونوں نے اس بات کا حتمی اعلان کیا تھا کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین