• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) لاہور میں پی ایف ایف قومی خواتین فٹبال چیمپئن شپ میں واپڈا نے اسلام آباد کوشکست دی، پنجاب اور گلگت بلتستان کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔٭ سندھ رینکنگ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں صائم عدنان، فرقان پٹیل، بلال طارق اور محمد علی نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی٭ پاکستان خواتین سیونز رگبی ٹیم ایشین سیونز ویمن رگبی ٹرافی میں شرکت کے لئے جمعرات کو برونائی روانہ ہوگی٭ بحریہ یونیورسٹی نے انڈس یونیورسٹی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں سرسید یونیورسٹی کو شکست دیدی۔ ناکام ٹیم نے109 رنز بنائے۔ حافظ محمد جاسیم نے چار وکٹ لیے ، فاتح سائیڈ نے ہدف7 وکٹ پر111 رنزبنالئے۔این بی پی انٹر اکیڈمی انڈر17 کرکٹ ٹورنامنٹ میں آزاد کرکٹ اکیڈمی نے این بی پی کرکٹ اکیڈمی کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ این بی پی کرکٹ اکیڈمی نے 75رنز اسکور کیا۔ آزاد کرکٹ اکیڈمی نے5 کھلاڑیوں کے نقصان پر مقرر اوورز میں مطوبہ اسکور مکمل کیا۔٭قومی خواتین والی بال چیمپئن شپ 24 اکتوبر سے پشاور میں شروع ہوگی،جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، پاکستان واپڈا، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان آرمی، پاکستان بورڈ، پاکستان پولیس اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 28 اکتوبر تک جاری رہے گی۔٭ انڈر 17 سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ آئندہ ہفتے کراچی میں کھیلی جائے گی ،چیمپئن شپ میں یکم جنوری2002کے بعد کی تاریخ پیدائش کے حامل کھلاڑی ہی شرکت کر سکتے ہیں ۔٭ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن زون سات’اے‘ گریڈ کرکٹ لیگ کے افتتاحی میچ میں شاہی باغ نے ناظم آباد ینگسٹرکو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ناظم آباد جیم خانہ گراؤنڈ پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ناظم آباد ینگسٹرز نے 190رنز بنائے۔ کاشف خان نے 88 رنز بنائے۔ قبل ازیں پروفیسر اعجاز فاروقی نے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔٭پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ کا دوسرا جمعرات سے لاہور میں شروع ہوگا ۔ ملتان میں کھیلے گئے میچز کے بعد کراچی الیکٹرک11 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
تازہ ترین