• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی کے نجی بینک میں پی آئی اے اور ملازمین اکاؤنٹ منجمد

لاہور( خالد محمود خالد) بھارت میں سرکاری ریزرو بینک آف انڈیا نے نجی بنک کو نئی دہلی میں پی آئی اے اور اس کے ملازمین کے بینک اکائونٹ فوری طور پر فریز کرنے کا حکم دے دیاہے۔ ایک تحریری آرڈر میں نجی بینک کو کہا گیا ہے کہ بھارت نے پی آئی اے کوبھارت میں کام کرنے کی مدت ختم ہونے کے بعد اس کی تجدید نہیں کی اس لئے پی آئی اے اور اس کے عملے کے بینک اکائونٹ فریز کر کے ان کی تمام ٹرانزیکشن کو روک دیا جائے۔اس سلسلے میں بھارتی دفتر خارجہ کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کیی۔تاہم بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ورک پرمٹ اور عملے کے ویزوں میں جلد توسیع کر دی جائے گی۔
تازہ ترین