• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’تھر بلاک 2 کے منصوبے پر90فیصد کام مکمل ہوچکا ہے‘

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے سی ای او شمس الدین شیخ نے کہا ہے کہ ہماراتھر میں بلاک 2میں منصوبے پر 90 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکا ہے

اپنے ایک بیان میں شمس الدین شیخ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جو کیس چل رہاہے وہ بلاک 5 سے متعلق ہے اس کیس سے ہمارے پراچیکٹ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاک 2میں جاری ہمارے دونوں منصوبوں کا 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، سستی بجلی پاکستانیوں کے لیے ایک خواب تھا،اس سال دسمبر یا اگلے سال جنوری میں یہ منصوبےمکمل ہونے کے بعد پاکستان کےلیے سستی بجلی پیدا کریں گے۔

شمس الدین شیخ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے جن منصوبوں پر ایکشن لیا ہے۔ وہ بلاک 5 سے متعلق ہے جس کی انکوائری کی جارہی ہے۔

اس کیس سے ہمارے منصوبے کا کوئی تعلق نہیں ہے،ہمارے منصوبے صاف اور شفاف ہیں جو سب کے سامنے عیاں ہیں۔

تازہ ترین