• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین :برا وقت بتا کر نہیں آتا، دکان رکھاٹائر پھٹنے سے خاتون زخمی


کہتے ہیں مصیبت کبھی بتا کر نہیں آتی ، اب چین کے شہرDanjiangkouمیں ہونیوالے اس حادثے کو ہی دیکھ لیں جس میں راہگیر خاتون اور گود میں موجود شیر خوار بچہ اچانک پیش آنے والی مشکل میں گرفتار ہو گئے ۔

یہ خاتون فٹ پاتھ سے گزرتے ہوئے اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ اچانک ہی موٹر ریپیئرنگ شاپ میں رکھا ٹائر پھٹ گہا اور سیدھا خاتون کو آکر لگاجس سے ان کی گود میں موجود شیر خوار بچہ بھی کئی فٹ دور جا گرا۔

اناڑی مکینکس نے ٹائرمیں ضرورت سے زیادہ ہوا بھر دی تھی جس کی وجہ سے ٹائر زور دار دھماکے سے پھٹا اورننھا بچہ اور خاتون متاثر ہوئے وہ تو کسی خوش قسمتی سے کم نہ تھا کہ کوئی جانی نقصان نہ ہوا تاہم خاتون چند فریکچرز کا شکارہوئیں اور شیر خوار بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا ۔ٹھیک کہتے ہیں برا وقت کبھی بتا کر نہیں آتا۔۔!!

تازہ ترین