• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک کی دوستی محبت میں بدل گئی ڈنمارک کی ڈاکٹر سے پاکستانی کی شادی

کراچی (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا سائٹس جہاں پُرانے رشتوں کر برقرار رکھنے اور ان سے رابطے میں رہنے کے کام آتا ہے وہیں سوشل میڈیا کے ذریعے کئی نئے رشتے بھی بنتے ہیں۔ حال ہی میں دینہ کے رہائشی ایک دیہاتی کی محبت میں گرفتار ہو کر ڈنمارک سے ایک لیڈی ڈاکٹر پاکستان پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ نکودر کے رہائشی نوجوان عبد الجبار سیفی کی تقریباً ڈیڑھ سال قبل سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک پر ڈنما رک کی ایک لیڈی ڈاکٹر سے دوستی ہوئی۔ عبد الجبار اور سعدیہ نے دوستی بڑھنے پر ایک دوسرے کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا اور شادی کا فیصلہ کر لیا جس کے بعد سعدیہ ڈنمارک سے پاکستان پہنچ گئی۔ عبد الجبار اور سعدیہ کی شادی گذشتہ روز دھوم دھام سے انجام پائی۔
تازہ ترین