• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسانے تمام نادہندگان سےوصولی کی مہم تیز کردی

لاہور ( خصوصی رپورٹر) واسا لاہور نے نادہندگان سے 167 ملین روپے وصول کرنے کے لئے مہم تیز کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق واسا لاہور نے تمام نادہندگان جنہیں پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیز، کواپریٹو سوسائٹیز، سروس سٹیشنز، بڑے ہوٹل، صنعتی یونٹ، منرل واٹر بنانے والی کمپنیاں اور سرکاری ادارے شامل ہیں۔ رواں مہینے میں واسا نے 357 صنعتی یونٹ کو 26691400 روپے کے بل بھجوائے جن میں سے صرف 7106070 روپے واسا کو وصول ہوئے۔ اسی طرح واسا نے 272 سروس سٹیشنز کو 7757990 روپے کے بل بھجوائے جن میں سے صرف 980040 روپے کے بل ادا ہوئے۔ ذرائع کے مطابق 40 کواپریٹو سوسائٹیز کو 55933000 روپے کے بل ادا ہوئے۔ 38 پرائیویٹ سوسائٹی کو 42713200 روپے کے بل بھجوائے گئے جن میں سے صرف 10350000کے بل ادا ہوئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سرکاری اداروں نے بھی واسا لاہور کے 45591030 روپے ادا کرنے ہیں۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے کہا کہ تمام نادہندہ اداروں اور پرائیویٹ کسٹمرز کے کنکشن کاٹ دیئے جائیں گے اور تمام سے رقم وصول کی جائے گی۔
تازہ ترین