• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے نو مولود’ بیٹے‘ کانام رکھ دیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب ملک نے ’ بے بی مرزا ملک‘کے ہیش ٹیگ کے ساتھ مداحوں کو اپنے آج ہونے والے بیٹے نام بھی بتادیا ۔

اپنے پیغام میں پاکستانی آل رائونڈر نے کہا کہ ’دل کی گہرائیوں سے میں ہر ایک کا مشکور ہوں،جنہوں نے مجھے ،ثانیہ اور ہماری خاندانوں کو بیٹے کی پیدائش پر محبت بھرے پیغامات سے نوازا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے بیٹے کا نام ’اذہان‘رکھا ہے۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کا نام سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں نے خوب تہنتی پیغامات بھیجے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر شعیب ملک کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ،جس میں وہ اپنے بیٹے کی ولات کو سلی بریٹ کررہے ہیں۔

چند ماہ قبل جب ثانیہ مرزا نے ایک تقریب میں بچے کی ولادت کے حوالے سے اشارہ دیتے ہوئے کہاتھاکہ ہماری جو اولاد ہوگی وہ ’مرزا ملک‘ کہلائے گی ۔

تازہ ترین
تازہ ترین