• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لالو پرساد کے بیٹے کا ایشوریہ کو طلاق دینے کا فیصلہ


بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو شادی کےچھ مہینے کے بعد ہی اپنی اہلیہ ایشوریہ رائے کو طلاق دینا چاہتے ہیں ۔

12 مئی 2018 کو تیج پرتاپ اور ایشوریا کی شادی  ہوئی تھی جسکے بعد سے ہی دونوں کے درمیان تنازعہ ہوگیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیج پرتاپ یادو نے پٹنہ سول کورٹ میں طلاق کے لئے درخواست بھی داخل کردی ہے ۔ تیج پرتاپ نے درخواست میں کہا ہے کہ وہ ایشوریہ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے ۔

معلومات کے مطابق اس معاملے کی سنوائی 29 نومبر کو ہوگی، طلاق کی عرضی دینے کے بعد تیج پرتاپ لالو پرتاپ سے ملنے کے لیے رانچی کے لیے روانہ ہوچکے ہیں.

بھارتی رپورٹس کے مطابق لالو پرساد یادو کے گھر میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ پہلے دونوں بھائیوں کے درمیان تنازع کی خبریں سامنےآئی تھیں اور اب بتایا جارہا ہے کہ تیج پرتاپ نے اپنی اہلیہ ایشوریہ سے الگ ہونے کا ارادہ کر لیا ہے۔

تیج پرتاپ یادو کے وکیل کمار شرما نے یہ درخواست داخل کی ہے اور عدالت سے کہا ہےکہ ہندو میریج ایکٹ کے تحت دفعہ 13A کا اطلاق عمل میں لایا جائے۔ انہوں نے مزیدتفصیلات دینے سے اجتناب کیا ہے۔

لالو پرساد کے خاندان والوں نے  اس بارے میں لا علمی کا اظہار کیا ہے،تیج پرتاپ کی بہن کا کہنا ہے کہ ’ میں خود حیران ہوں اور مجھے اس بارے میں کوئی خبر نہین ہے‘۔

تیج پرتاپ کے نہایت ہی قریبی دوست کو بھی اس بارے میں کوئی علم نہیں اور وہ بھی حیران و پریشان ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ تین پرتاپ نے ان سے اس معاملے کا ذکر بھی نہیں کیا۔

تازہ ترین