• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں مقیم پاکستانی کاروبار ی شخصیت کیلئے اعزاز

متحدہ عرب امارات کے وفد کے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات سے قبل متحدہ عرب امارات کے وفد کے سربراہ ڈاکٹر سلطان احمد الجبر نے اپنے قریبی دوست اور جاپان میں مقیم معروف پاکستانی کاروباری شخصیت چوہدری آصف محمود کو خصوصی طور پر صلاح مشورے کے لیے پاکستان طلب کیا تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ان سے صلاح مشورہ کیا جاسکے ۔

واضح رہے کہ چوہدری آصف گزشتہ بیس برسوں سے متحدہ عرب امارات میں بھاری سرمایہ کاری کررکھی ہے جبکہ وہ شاہی خاندان کے ساتھ خصوصی تعلقات بھی رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وفد کے سربراہ جو وفاقی وزیر ہونے کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کی تیل کمپنی کے سربراہ بھی ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے موقع پر چوہدری آصف محمود کو خصوصی صلاح مشورے کے لیے پاکستان طلب کیا تھا اور تیل اور دیگر شعبوں میں ان کے مشورے سے سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیا تھا۔

چوہدری آصف محمود کے مطابق متحدہ عرب امارات پاکستان میں آئل ریفائنری سمیت دیگر شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا جبکہ پاکستان کی معاشی صورتحال کی بہتری میں بھی اہم کردار ادا کرے گا جبکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں گرمجوشی اس بات کی غماز ہے کہ مستقبل میں پاکستان متحدہ عرب امارات کا اہم تجارتی اور سرمایہ کاری کا مرکز ہوگا۔

تازہ ترین