• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے صدر کی ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف غیر معمولی آپریشن ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج صدرکی ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف غیر معمولی آپریشن ہو رہا ہےجس کی تیاریاں جاری ہیں، اسی سلسلے میں جمشید ٹاؤن بلدیہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈسٹرک اور ٹریفک پولیس کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف غیر معمولی آپریشن کے دوران رینجرز بھی الرٹ موجود رہے گی جبکہ آپریشن تھوڑی دیر میں شروع کیا جانے والا ہے۔

اسی طرح کے آپریشنز میں ماضی میں تصادم کے دوران کئی اموات ہوچکی ہیں۔

تازہ ترین