• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدور کوکرین سے سیمنٹ کا دروازہ اُٹھانے کا کام مہنگا پڑ گیا

یوں تو دنیا میں بھر میں مختلف حادثات معمول کی بات ہیں تاہم بعض اوقات ایسے خطرناک حادثات دیکھنے کو ملتے ہیں جس میں کسی کے زندہ بچ جانے کی امید کم ہی ہوتی ہے۔


چین میں ایسا ہی واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک مزدور کو کرین سے قدیم سیمنٹ کا دروازہ اُٹھانے کا کام مہنگا پڑ گیا۔جی ہاں، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مزدور کرین سے دروازہ اُٹھا کر دوسری جگہ منتقل کر رہا تھا کہ کرین توازن برقرار نہ رکھ سکی۔

نتیجہ یہ ہوا کہ مزدور سمیت لڑ کھڑا کر بری طرح گر گئی ۔ رپورٹ کے مطابق کرین گرنے کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین