• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل :فلسطینی علاقہ مسمار کرکے نئی یہودی بستی کے قیام کی منظوری

اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے علاقہ مسمار کرکے نئی یہودی بستی کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔

عرب میڈیا کے اسرائیلی وزار ت بلدیات کی جانب سے پیر کے روز منظور کردہ نئی یہودی بستی مجموعی طورپر 640رہائشی یونٹس پر مشتمل ہوگی جو مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی مضافات کے شعفاط ٹاؤن میں پہلے سے موجود فلسطینی پناہ گزین کیمپ کو مسمار کرکے بنایا جائیگا۔

اسرائیلی حکام نے بھاری مشینری پہنچاکر فلسطینی بستی گرانا شروع کردیا، جبکہ فلسطینیوں کی جانب سے مزاحمت روکنے کے لئے بڑی تعداد میںسیکیورٹی اہلکاروں کو بھی پہنچادیا گیاہے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اٹھارہ یہودی بستیوں میں 2لاکھ 20ہزار یہودی پہلے سے آباد ہیں۔

تازہ ترین