• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسیہ رہا ہوگئی، ذرائع، بیرون ملک روانہ، برطانوی ریڈیو

ملتان(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کی جانب سےبریت کے فیصلے کے بعد توہین رسالت کے الزام میں سزائےموت پانےوالی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کوویمن جیل ملتان سےرہاکردیاگیا۔برطانوی ریڈیو کا کہنا ہے کہ آسیہ بیرون ملک روانہ ہوگئیں تاہم جونیئر افسر کا کہنا ہے کہ آسیہ کو رہا نہیں کیا گیا ۔ عدالت سے روبکارموصول ہونےکےبعدآسیہ بی بی کوگزشتہ رات سنٹرل جیل ملتان کی ویمن جیل سےرہاکیاگیا‘ اس موقع پرسخت حفاظتی انتظامات کئےگئےتھے‘روٹ بھی لگایاگیا‘جیل اورپولیس افسران رات گئےتک اس حوالےسےکچھ بھی بتانےسےانکارکرتےرہے‘سنٹرل جیل کےانتظامی افسران نےبھی رابطہ پررہائی کی روبکا رپہنچنےکی تردید کردی‘ سنٹرل جیل کےباہرسکیورٹی کاانتظام حساس ادارےکےجوانوں کےپاس تھاجووہاں گشت کر تےرہے جبکہ سکیورٹی کےحوالےسےمشق بھی کی گئی۔ ذرائع کےمطابق آسیہ کو جیل سے ملتان ایئرپورٹ لے جایاگیا اورامکان ظاہر کیا جارہا ہےکہ اسےا سلام آبادمیں غیرملکی سفارتخانےیالاہو ر میں ایک ملک کےقونصل خانےمیں منتقل کیاگیاہے۔رہائی کےموقع پررینجرز کی بھاری نفری بھی ساتھ رہی۔یہ بھی معلوم ہواہےکہ یواین کاایک وفدبھی ملتان آیاجس میں10افرادشامل تھے ہیں جن میں کچھ غیرملکی میڈیانمائندگان تھے۔ اطلاعات کےمطابق آسیہ کوجیل سےنکالتےوقت مسیحی اہلکاروں کو فرنٹ پررکھاگیااوران کے گھیرے میں آسیہ بی بی کونکالاگیاتاہم جیل حکام اس بارےمیں کچھ بھی بتانےکوتیارنہیں۔ادھر خبر پر تبصرے کیلئے کوئی متعلقہ افسر موجود نہیں تھا تاہم جونیئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آسیہ کو رہا نہیں کیا گیا ۔ دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آسیہ بی بی رہائی کے بعد بیرون ملک روانہ ہو گئی ہے۔ ملتان جیل سے آسیہ بی بی کو راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس لایا گیا جہاں وہ اپنے خاندان سمیت ہالینڈ کیلئے روانہ ہو گئی ہیں۔آسیہ بی بی اور ان کے خاندان کے علاوہ پاکستان میں ہالینڈ کے سفیر بھی جہاز میں سوار ہیں۔

تازہ ترین