• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’’ناسا‘‘میں پہلی سعودی میزائل انجینئر مشاعل الشمیمری کیلئے شاہی اعزاز

جدہ(شاہد نعیم)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ناسا میں پہلی سعودی خلیجی میزائل انجینئر خاتون مشاعل الشمیمری کو اعزاز سے نوازا، انہوں نے دورہ قصیم کے موقع پر 6منفرد شخصیات کو نوازا تھا، ان میں سے القصیم کی شمیمری بھی شامل تھی،وہ 1984ء میں پیدا ہوئیں، ایٹمی میزائل ڈیزائن میں مہارت حاصل کی۔ امریکا کی خلائی ایجنسی ناسا سے منسلک ہو کر میزائل پروگرام کی سربراہی کی، 10برس کی عمر میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امریکہ چلی گئی تھیں وہاں سے ثانوی تعلیم مکمل کرنے کیلئے مملکت آئیں۔ الشمیمری کو بچپن ہی سے برقی تاروں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کا شوق تھا، وہ میزائل کھلونے بنا کر کھیلا کرتی تھیں۔ پرائمری کی تعلیم کے دوران روبوٹ بھی بنایاتھا اور مسابقے میں شامل 80افراد میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کی تھی۔

تازہ ترین
تازہ ترین