• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افراسیاب اور بشریٰ گوہر کی بنیادی رکنیت معطل

پشاور (نمائندہ جنگ) عوامی نیشنل پارٹی نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے ، کارکنوں میں انتشار پیدا کرنے اور پارٹی کو نقصان پہنچانے پرمرکزی رہنما افراسیاب خٹک اور مرکزی نائب صدر بشریٰ گوہر کی بنیادی رکنیت معطل کردی ،پارٹی مخالف سرگرمیوں، کارکنوں میں انتشارپر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ،دونوں رہنما تحریری جواب میں پارٹی کو مطمئن نہ کر سکے ، ذرائع کے مطابق پارٹی نے مبینہ طور پر پختون تحفظ موومنٹ کی جانب جھکاؤ ، حمایت اور قومی اداروں کیخلاف بیانات پردونوں رہنماؤں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 7دنوں میں جواب طلب کیا تھا تاہم افراسیاب خٹک اور بشریٰ گوہر تحریری جواب میں پارٹی کو مطمئن نہ کرسکے۔
تازہ ترین