• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ناکامیاں چھپانے کیلئے اپوزیشن پر الزامات لگارہی ہے، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

لندن(پ ر) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے لندن میں پیپلز پارٹی برطانیہ کی شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری سمعیہ علی کی جانب سے دیئے گئے ایک پرتکلف عشائیہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے اپوزیشن پر بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے اور پیپلز پارٹی کی قیادت خاص طور پر شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر منی لانڈرنگ اور جعلی اکائونٹ کے بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے اور ان کے خلاف جے آئی ٹی بنائی گئی ہے اور دوسری طرف جہانگیر ترین پر منی لانڈرنگ ثابت ہوچکی ہے اور سپریم کورٹ نے انہیں مجرم قرار دے دیا ہے مگر انہیں کھلی آزادی حاصل ہے جبکہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے جو کہ جمہوریت کے خلاف کھلی شازش ہے لہٰذا ان کا میڈیا ٹرائل فوری بند کیا جائے۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری نے ڈاکٹر نفیسہ شاہ کو برطانیہ کے ہائوس آف کامن میں پاکستان کی نمائندگی کرنے اور شاندار تقریر کرنے پر مبارکباد دی ہے اور انہوں نے کہا حکومت بار بار دعوے کررہی ہے کہ کسی دودھ والے اور کسی ریڑہی والے کے اکائونٹ سے اربوں روپے برآمد ہورہے ہیں لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ ان اکائونٹ کی سچائی عوام کو بتاے اور پیپلز پارٹی کی قیادت پر الزامات لگانا چھوڑ دے، پیپلز پارٹی نہ تو مسلم لیگ ن ہے اور نہ ہی پی ٹی آئی ہے، پیپلز پارٹی اپنی قیادت کے لئے ہر قسم کی قربانی دینا جانتی ہے اورہر طرح کی جدوجہد کرسکتی ہے، ہم نے ماضی میں بڑے بڑے ڈکٹیٹروں کا مقابلہ کیا ہے، ہمارا امتحان نہ لیا جائے اس موقع پر سمعیہ علی نے نفیسہ شاہ کا عشائیہ میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری جنرل چوہدری جاوید اختر، پیپلز پارٹی گریٹر لندن کے صدر میاں سلیم، جنرل سیکرٹری گریٹر لندن راجہ افتخار، صدر پیپلز یوتھ آصف علی خان، سینئر رہنما پیپلز پارٹی خواجہ معین الدین، سید سلطان حیات، پیپلز یوتھ برطانیہ کے سینئر نائب صدر وحید اقبال، پیپلز پارٹی لندن کی رہنما بیرسٹر امبر حسن، رانا خلیل، تنویر زمان اور دیگر احباب موجود تھے۔
تازہ ترین