• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ق نے ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کی، چوہدری سعادت نواز

بارسلونا(جواد چیمہ)مسلم لیگ ق کے رہنما وسابق ناظم تحصیل گجرات چوہدری سعادت نواز اجنالہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق نے ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کی ، چوہدری برادران نے پاکستانیوں کے ساتھ تارکین وطن کے مسائل بھی حل کیے ،چوہدری شجاعت حسین نے بطور وزیراعظم تارکین وطن کے لیے سہولتیں پیدا کیں، قونصل خانے بنائے اور بیرون ملک وفات پانے والے پاکستانیوں کی میت فری پاکستان لانے کیلئے پی آئی اے کو پابند کیا۔وہ چوہدری ناصر بوڑا،چوہدری یاسر ریحانیہ،غلام عباس بٹ،راجہ بشارت علی،چوہدری طارق آف چک بڈھااور چوہدری شہزادآف ہنج کی طرف سے دیے گئے عشائیے سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ تارکین وطن کے مسائل مسلم لیگ اور چوہدری بردران حل کریں گے، مسلم لیگ ق سپین کے چیئرمین چوہدری امتیاز لوراں نے کہاکہ مسلم لیگ کی قیادت دیانتدار ہے، چوہدری براداران کی خدمات کا پورا ملک معترف ہے،ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے اور تارکین وطن کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے۔ مسلم لیگی رہنما چوہدری شان ظفر نے کہا کہ چوہدری بردران نے گجرات یونیورسٹی بنا کر گجرات کو اعلٰی تعلیم کے مواقع دیے۔ عشائیہ میں چوہدری ظہور الٰہی ہائوس گجرات کے ترجمان حمید اللہ بھٹی نے خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر نمایاں شرکا میں چوہدری شیراز،صمیم باجوہ،چوہدری زبیردیدڑ،چوہدری اویس دیدڑ،چوہدری عمیر لطیف، آصف شاہ،لالہ اصغر،چوہدری عمران،پرویز اختر،چوہدری شان ظفر ،چوہدری زبیر ،چوہدری نوید وڑائچ ،چوہدری مظہر وڑائچانوالہ،چوہدری عمران اختر آف چھوکر کلاں ،چوہدری لہراسب رضا،ڈاکٹر قاسم ،میاں ذاکر عباس شامل تھے۔
تازہ ترین