• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنازعات کے خاتمے کے لیے بہتر راستے تلاش کرنا ہوں گے،پوپ فرانسس

سان تیاگو(این این آئی)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسِس نے کہا ہے کہ پہلی عالمی جنگ کو دنیا سے موت کے کھیل کے خاتمے کے پیغام کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے لیے بہتر اور قانونی راستے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ پہلی عالمی جنگ کے خاتمے کی یاد میں سینٹ پیٹرز باسیلیکا کے گرجے میں گھنٹیاں بھی بجائی گئیں۔
تازہ ترین