• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلین اینڈ گرین پنجاب مہم،کارکردگی چیک کرنے کیلئے آج اجلاس طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کی کارکردگی چیک کرنے کیلئے آج لاہور میں اجلاس طلب کر لیا ہے اجلاس میں تمام لوکل گورنمنٹ کے آفیسران اور تمام اضلاع کے چیف آفیسرز کو ہنگامی طور پر بلایا گیا ہے ، ملتان سمیت پنجاب بھر کے دیگر اضلاع میں کام کرنیوالے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور سالڈ ویسٹ ڈیپارٹمنٹ سے سال 2018-19کے ایکشن پلان بارے تفصیلات مانگی گئی ہیں جبکہ دوسرے پرفارمے میں تجاوزات کے خاتمے اور شجر کاری مہم بارے تفصیلات دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین