• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل: چرچ میں مسلح شخص کا اسٹیج پر موجود افراد پر حملہ

30سالہ ویسلے سوزا نے اندھا دھند گولیاں چلائیں،تمام افراد زندہ بچ گئے۔


برازیل کی ایک چرچ میں مسلح شخص نے اسٹیج پر موجود افراد پر حملہ کردیا۔برازیل کے شہر Mogi das Cruzesکی چرچ میں تقریب جاری تھی کہ اس ہی دوران 30سالہ ویسلے سوز ا (Weslei Souza) نامی شخص اسٹیج کے قریب آیا اور پستول سے اندھا دھند گولیاں برسادیں۔

اس اچانک حملے کی وجہ سے چرچ میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف کی وجہ سے لوگ باہر کی طرف دوڑ پڑے۔رپورٹ کے مطابق اس حملے میں پادری کو دو گولیاں لگیں تاہم انکی جان بچ گئی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسکے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تازہ ترین