• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا،یونیورسٹیز، کا لجز میں نسوار اور سگریٹ پر پابندی عائد

پشاور (نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوا کے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے تمام کالجز اور یونیورسٹیز میں نسوار اور سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی ہے۔پابندی کا اطلاق طلباء سمیت اساتذہ اور دیگر اسٹاف پر بھی ہوگا۔ اس سلسلے میں محکمہ ہائر ایجوکیشن نے گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے محکمہ ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخواکے تمام سرکاری و نجی کالجوں اور جامعات میں نسوار کے استعمال اور سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا اطلاق طلباء سمیت اساتذہ اور دیگر اسٹاف پر بھی ہوگا۔
تازہ ترین