• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر دو پرائیویٹ اسکولز کی رجسٹریشن معطل کردی ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق نجی اسکولوں سٹی اسکول اور بیکن ہاؤس کے صوبے بھر میں تمام کیمپسس کی رجسٹریشن معطل کردی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم کےڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز نے اسکولوں کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لیے 5 مرتبہ لیٹرز لکھے ، لیکن انہوں نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا۔

سات دن کے اندر اگر عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہوا تو رجسٹریشن بحال ہوجائیگی، اگر عدالتی احکامات پر سات دن کے بعد بھی عملدرآمد نہیں ہوا تو پھر خلاف ورزی کرنے والے پرائیوٹ اسکولز کو جوڈیشل مجٹسریٹس کی موجودگی میں سیل کرکے ڈی رجسٹر کیا جائے گا۔

تازہ ترین