• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

100دکانوں کے باہر قائم تجاوزات کا خاتمہ ، نوٹسز جاری

پشاور(سٹی رپورٹر) ٹاؤن کونسل ٹو پشاورکے ناظم فریداللہ خان کافورڈھیری کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گل ولی اور ٹاؤن ریگولیشن برانچ کے ڈیمالیشنگ انچارج محمد علی نے چارسدہ روڈ، ورسک روڈ، پیربالا، شاگئی اور چارپریزہ چوک متھرا میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 100دکانوں کے باہر قائم تجاوزات کو مسمار کردیا جبکہ تجاوزات قائم کرنے والوں کو ازخود عارضی اور مستقل تجاوزات ختم کرنے کی ڈیڈلائن دے دی گئی جس کے بعد ہیوی مشینری سے مسماری کا عمل دوبارہ شروع کیاجائیگا۔ ناظم فریداللہ خان کافورڈھیری نے ازخود آپریشن کی نگرانی کی اورشاگئی بازار میں قائم غیر قانونی مارکیٹ کو سیل کردیا۔
تازہ ترین