• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس خدمت مراکز یکجا ، شہری کسی بھی علاقے میں مستفید ہوسکیں گے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر میں قائم پولیس خدمت مراکز کو انٹیگریٹڈخدمت مرکزسسٹم کے تحت یکجا کر دیا گیا ۔ اب صوبہ کے کسی بھی علاقہ میں رہائش پذیرافرادپولیس خدمت مراکزسے استفادہ کر سکیں گے۔اس نظام کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں بھی پولیس خدمت کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔صوبے بھر میں قائم کیے گئے پولیس خدمت مراکز میں فراہم کی جانے والی تمام سروسز کو فوری طور پر ایک مربوط سسٹم کے ذریعے یکجاکر دیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں کے قیمتی وقت اور پیسے کے ضیاع کی روک تھام کے ساتھ ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے ایک ہی چھت کے نیچے ان سروسز کو یقینی بنانا ہے ، اب انہیں اپنے آبائی اضلاع کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتالوں میں پولیس خدمت کاؤنٹرزکے قیام سے عوام کوآسانی ہوگی، انہیں بروقت طبی امداد بھی مل سکے گی۔
تازہ ترین