• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مہنگائی میں اضافے سے گریز کرے،اراکین اسمبلی متحدہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین اسمبلی نے نیپرا کی جانب سے بجلی مزید مہنگی کرتے ہوئے 41پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایک ماہ بعد دوسری بار بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام مہنگائی تلے مزید دب جائیں گے۔ ملک بھر کے صارفین پر اسکا بوجھ 3ارب 80کروڑ کا ہوگا۔ اراکین اسمبلی ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ گیس، بجلی، سی این جی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں ۔ اس لئے حکومت مہنگائی میں اضافے سے گریز کرے ۔
تازہ ترین