• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداد کوٹ ،ایم این اے کے اسکواڈ کی ٹکر، 2ہلاک

شہداد کوٹ میں رکن قومی اسمبلی رمیش لال کے اسکواڈ میں شامل پولیس موبائل کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ رتوڈیرو روڈ پر پیش آیا جہاں رکن قومی اسمبلی رمیش لال کے اسکواڈ میں شامل پولیس موبائل کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار دو نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا ۔

زخمی نوجوان کو چانڈکا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق واقعے کا مقدمہ اب تک درج نہیں کیا گیا ہے۔

تازہ ترین