• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں آٹو موبائل صنعت سے وابستہ افراد کے مظاہرے

پیرس ( رضا چوہدری ) فرانس بھر میں آٹو موبائیل صنعت سے وابستہ ہزاروں افراد نے پیلی جیکٹ پہن کر مظاہرے شروع کر دیئے حکومت کی طرف سے مالیاتی آلودگی روکنے کےلئے جن سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے یہ مظاہرے ان کے خلاف ہیں مظاہرین اور حکومت کے درمیان گذشتہ کچھ عرصہ مذاکرات جاری تھی حکومت نے گذشتہ روز ان کے متوقع مظاہروں کو روکنے کےلئے سخت اقدام اٹھانے کی وارننگ کے باوجود ہفتے صبح پیرس سمیت تمام بڑے شہروں آٹو موبائیل صنعت سے وابستہ ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے مظاہروں کے دوران ایک ساٹھ سالہ خاتون گاڑی سے گر کر ہلاک ہوگئی اب تک مختلف مقامات پر پولیس سے جھڑپوں میں 47افراد کے زخمی ہونے کے علاوہ درجنوں کی گرفتاری عمل لائی گئی ہے پیلی جیکٹ ( جیالے یون) مظاہروں کے باعث فرانس سمیت مختلف شاہراہوں پر ٹریفک رش اکثر سڑکیں بلاک ہیں ۔
تازہ ترین