• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کی آمد،شہباز شریف ہسپتال کےڈیلی ویجز ملازمین کامظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد سے قبل تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرشہبا ز شریف ہسپتال کےڈیلی ویجز ملازمین نےحکومت کے خلاف نشتر چوک پر مظاہرہ کیا ،مظاہر ین کا کہنا تھا کہ ہمیں 3 ماہ سےتنخواہیں نہیں دی گئیں اورملازمین کونوٹس دیےبغیر نکال دیا گیا،انہوں نےکہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ایک کروڑ لوگوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کیاتھااوریہاں ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جارہاہے ،مظاہرین نےوزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس آف پاکستان سےاپیل کی ہے کہ ہمیں ملازمتوں پر بحال کرکے تنخواہیں اداکی جائیں۔
تازہ ترین