• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن (پی اے) لندن کے علاقے ایڈمنٹن میں 4افراد کو چھرا گھونپ دیا گیا، چاروں زخمیوں کی عمر 20سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق اتوار کی شام پولیس کو نارتھ لندن میں لڑائی کی اطلاع ملی تھی، زخمیوں کو ہسپتال پہنچایاگیا جہاں3زخمی اب بھی زیر علاج ہیں۔ تاہم پولیس نے ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا، فریزر روڈ ایڈمنٹن میں یہ لڑائی ہفتہ کو ایڈمنٹن میں ہی فائرنگ کے واقعے کے بعد پیش آیا ہے ہفتہ کو فائرنگ کے اس واقعے میں 2 افراد اور ایک نوعمر بچہ زخمی ہوگیا تھا، پولیس کا خیال ہے کہ یہ دونوں واقعات ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی تفتیش ابتدائی مرحلے میں ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ ہفتہ کو گورڈن روڈ انفیلڈمیں فائرنگ کے واقعے سے تعلق ہے، ہفتہ کو ایک منی کیب کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں زخمی ہونے والے بیٹھے ہوئے تھے۔ پولیس نے عینی شاہدین سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین