• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی مہم جوئی کا بھرپورجواب دیاجائیگا‘ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے تاہم بھارت کی طرف سے مہم جوئی کی کوشش کی گئی تو بھرپورجواب دیا جائے گا۔ گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن کے صحافیوں نے پیر کو آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کےمطابق صحافیوں نے اپنے علاقوں کی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے فیڈ بیک دیا اور اپنے علاقے میں پاک فوج کی طرف سے جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے صحافیوں کو بھارتی فورسز کی سیز فائر کی خلاف وزریوں سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف کشمیری بھائی رہائش پذیر ہیں، بھارت کی طرف سے جان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جاتاہے‘ہماری فورسز صرف بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناتی ہیں۔
تازہ ترین