• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا : عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں

دنیا کے کئی ممالک میں 12ربیع الاول کو حضور کائنات،رحمت دو عالم حضرت محمد ﷺ کا جشن ولادت منایا جارہا ہے۔دیگر ممالک کی طرح انڈونیشیا میں بھی عید میلاد النبی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔اور اس حوالے سے تیاریاں بھی جاری ہیں۔


اس سلسلے میں دار الحکومت جکارتا میں ایک شاندار جلوس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر بچے،نوجوان،مرد اور خواتین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس جلوس میں شریک ہوئے۔

اس دوران محسن انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر درود و سلام کی آوازیں فضاء میں گونجتی رہیں۔

تازہ ترین