• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پہلی بار پی ایس ایل کھیلنے والے بڑے نام

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں دنیا کرکٹ کے کئی بڑے اور مایہ ناز کھلاڑی پہلی بار ایکشن میں نظر آئیں گے۔

جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ،نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن اور انگلینڈ کے ای این بیل پی ایس ایل کھیلنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

شائقین کرکٹ کو ان بڑے ناموں کی شمولیت کے بعد پی ایس ایل میں بہت سے شاندار میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

پی ایس ایل کی ڈرافٹ کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جہاں مختلف فرنچائزز نے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا،لاہور قلندرز نے اے بی ڈی ویلیئرز، کارلوس بریتھ ویٹ،کورے اینڈرسن کو منتخب کرکے ایونٹ کی مضبوط ترین ٹیم تیار کرلی ہے۔

دوسری طرف سابق کپتان مصباح الحق،کیرون پولارڈ، ڈیوڈ ملان، وائن میڈسن اور صہیب مقصود نے پشاور زلمی کی طرف سے میدان میں حریفوں کو چھکے چھڑائیں گے۔

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن براوو اس بار کوئٹہ کے گلیڈی ایٹر ہوں گے۔

سکستھ ٹیم میں شعیب ملک کے ساتھ سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے جوائن کرلیا ہے۔

پچھلی بار کراچی کنگز سے کھیلنے والے جو ڈینلے بھی یہاں آگئے ہیں،زمبابوے کے سکندر رضا اور اویس ضیا کی آمد ہوئی جبکہ ان کے مایہ ناز کھلاڑیوں میں فاسٹ بولر محمد عامر، کولن منرو اور بابر اعظم موجود ہیں۔

اسلام آباد کی جانب سے رونکی، فہیم اشرف اور شاداب خان پہلے کی طرح یونائیٹڈ ہیں جبکہ انگلش کھلاڑی ای ین بیل اور آسٹریلین کھلاڑی فل سالٹ بھی اسلام آباد کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین