• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

100رو ز کے بعد اپوزیشن کا موثر و مثبت کردار نظر آئیگا،راناثناء

کراچی(جنگ نیوز)جیو نیوز پروگرا م ’’جیو پاکستان ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن راناثناء الله نے کہا کہ لگتا ایسا ہے کہ جیسے حکومت ہی اپوزیشن کررہی ہے ، حکومت کے100رو ز ہونے کے بعداپوزیشن کا اپنا موثر اور مثبت کردار نظر آئے گا،سانحہ ماڈل ٹاؤن ایک تصادم تھا لوگوں کو پولیس کے خلاف اکسایاگیا۔ سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ نواز شریف اور مریم کی خاموشی ٹھیک نہیں انہیں بولنا چاہئے۔رہنما پی پی حیدر زمان قریشی نے کہا جنوبی پنجاب میں کچھ افسران کو بٹھانے کی بات محض لالی پاپ ہے، معروف شاعرفیض احمدفیض کو34ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا،نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی شکست کا ذکر کیا گیا سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندربخت نے کہاکہ پاکستان، نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ میچ جیت جاتالیکن اچانک ٹیم نے یوٹرن مارلیا۔فلم ”پنکی میم صاحب“ کی ڈائریکٹر پرویوڈیسر اور فلم کی کاسٹ نے جیو مارننگ شو جیو پاکستان میں شرکت کی ۔ سکندربخت نے کہاکہ اسدشفیق اور سرفراز کے آؤٹ ہونے کے بعدیقین ہوگیاتھاکہ ٹیسٹ میچ ہارجائیں گے، اب چیئرمین پی سی بی بھی یوٹرن ماریں گے کیوں کہ یوٹرن تو اب بہت اچھی چیز ہوگئی ہے۔ سکندربخت نے کہاکہ نئے کھلاڑیوں کوموقع دینا چاہئے جو ان فٹ تھے انہیں نہیں کھلاناچاہئے تھا۔ انہوں نے کہاکہ اگلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو کم بیک کرناچاہئے ورنہ دورہ جنوبی افریقا میں ، بڑ ی تبدیلی دیکھ رہاہوں۔ پروگرام میں معروف شاعرفیض احمدفیض کی34ویں برسی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ان کے کلام میں ترنم اورنغمگی تھی۔
تازہ ترین