• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ملک میں مکانات کی قلت ،اسلام آباد کے قریب ہزاروں پاکستانی غار میں رہنےلگے

حسن ابدال(اے ایف پی) ملک میں مکانات کی قلت کے باعث ہزاروں پاکستانی اسلام آباد کے شمال مغرب میں واقع بم پروف، زلزلے کو برداشت کرنے اور سستے ترین غاروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق دارالحکومت سے 40میل دور واقع حسن ابدال میں قریب 3ہزار افراد غاروں میں رہائش پزیر ہیں، یہ بات مقامی کونسلر حاجی عبدالرشید نے بتائی۔

 انہوں نے بتایا کہ ایسے گھر لینڈ سلائیدنگ میں محفوظ رہتے ہیں اگر آپ مٹی کے گھر بنائینگے تو وہ بارش کے دوران بہہ جائینگے جبکہ انکے بنائے ہوئے گھر بم پھٹنے اور زلزلے میں بھی محفوظ رہتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین