• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1990ء میں صحافی کو قتل کرنیوالے ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ، گرفتار کرلیاگیا

پشاور(نیوزرپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج پشاور یونس خان نے 1990ءمیں صحافی کوبے دردی سے سر پروار کرکے اورتیزاب پھینک کرقتل کرنے کے الزام میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کردی جس پر اسے کمرہ عدالت سے گرفتارکرلیاگیا‘ملزم سہیل ساکن بیلہ برآمدخیل پرالزام ہے کہ اس نے 27 جون 1990ء کو مقامی صحافی منصوراحمد کے سرپروار اور تیزاب پھینک کر اسے شدیدزخمی کردیاتھا جس پرصحافی منصور احمد نے بیان نزع ریکارڈ کراتے ہوئے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرایااوربعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسی روز چل بسا طویل روپوشی کے بعد گزشتہ روز ملزم نے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت کرائی اور عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کردی جس پراسے کمرہ عدالت سے گرفتارکرلیاگیا۔
تازہ ترین