• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں دو ہفتوں میں فرانزک لیب بنانے کا حکم

سندھ میں فارنزک لیب کے قیام سے متعلق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ نے دو ہفتوں میں فرانزک لیب بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دئیے کہ لیب کے قیام میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

لیب اب تک نہ بننے پر جسٹس گلزار احمد نے اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ایک سال کی مدت تھی ڈیڑھ سال گزر گیا لیب کیوں نہیں بنائی؟

جسٹس گلزار احمد نے پو چھا کہ آپ لوگوں کے پاس تاخیر کا کیا جواز ہے؟لیب نہ بننے سے کیا مسائل ہیں کسی کو احساس نہیں۔

سیکریٹری داخلہ نے آگاہ کیا کہ لیب کے لیے 27 لاکھ روپے کل جاری کیے گئے، رقم دیر سے ملنے پر لیب کی تعمیر میں تاخیر ہوئی۔

تازہ ترین