آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 7؍ربیع الثانی 1440ھ 15 ؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ کی ایڈونچر اور ایکشن سے بھرپور نئی سائنس فکشن فلم ’مورٹل انجنز‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں۔


لارڈ آف دی رِنگز اور دی ہوبٹ جیسی بلاک بسٹر فلمیں دینے والے نیوزی لینڈکے معروف پروڈیوسر پیٹر جیکسن کی ایڈونچر اور ایکشن سے بھرپور نئی سائنس فکشن فلم ’مورٹل انجنز‘ کی نئی جھلکیاں منظرِ عام پر آگئی ہیں۔

ہدایتکار کرسٹیان ریوَرز کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے دور کی عکاسی کر رہی ہے جب دنیا تباہی سے دوچار ہو جاتی ہے اور وسائل نہ ہونے کے برابر رہ جاتے ہیں۔

ایسے حالات میں انسانوں کی بقا شدید خطرات کا شکار ہو جاتی ہے اور لوگ موبائل شہروں کی صورت میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں تاکہ مسلسل سفر کرتے ہوئے دنیا میں رہ جانے والے محدود وسائل سے فائدہ اُٹھا سکیں تاہم ایسے میں ہواؤں میں اُڑان بھرتے اور ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرتے شہر بھی ایک دوسرے سے جنگ کا اعلان کردیتے ہیں۔

برٹش ناول نگارفلپ رِیو کے مشہور ناول پر مبنی اس فلم کو پیٹر جیکسن، ڈیبوراہ فورٹ، فرین والش نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کا اسکرین پلے بھی پیٹر جیکسن پیش کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں ہالی ووڈ اداکار ہو گو ویونگ، رابرٹ شیہان، ہیرا ہلمر، جیہائی، رونن ریفٹیری، لائیلا جارج، پیٹرک ملاہائیڈ اور اسٹیفن لینگ سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

بقا کی جنگ لڑتے انسانوں کے گِرد گھومتی یہ سنسنی خیز سائنس فکشن ایکشن فلم 100ملین ڈالر لاگت سے بنائی گئی ہے جبکہ فلم کی عکسبندی نیوزی لینڈ اور امریکا میں مکمل کی گئی ہے۔

ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم رواں سال یونیورسل پکچرز کے تحت 14دسمبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں