عوام کے دِلوں پر راج کرنے والی جیو ٹی وی کی منفرد سیریل ”رومیوویڈز ہیر“ کی 9ویں قسط اتوار کو ”جیوٹی وی “ سے نشر کی جائے گی۔ عوام کی پر زور فرمائش پر ڈرامے کی طویل دورانیئے پر مشتمل قسط نشر کی جارہی ہے جو رات8 بجے سے 10بجے تک دکھائی جائے گی۔ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی یہ نئی سیریل بھی مقبولیت کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے۔ طنز و مزاح سے بھر پور کہانی کی پہلی قسط سے اب تک نشر کی جانے والی تمام اقساط ریٹنگ چارٹ پر سرفہرست ہیں۔ ہر قسط میں نیا رُخ اختیار کرتی کہانی اب اپنے دلچسپ مرحلے میں آگئی ہے جس میں ناظرین کو ایک نیا ٹوئسٹ نظر آئے گا۔ رومیو اور شانزے کے گھر والے ان کی مرضی کے خلاف منگنی کی تاریخ طے کر لیتے ہیں ، دوسری طرف ہیر اور جیدی کا نکاح طے ہو جاتا ہے ۔ جیدی تو بہت خوش ہے مگر ہیر نے یہ نکاح نہیں کرنا۔ ہیر کالج میں دوستوں کو بتاتی ہے کہ وہ گھر سے بھاگ جائے گی۔ رومیو اور شانزے، دونوں ہی شانزے کے باپ کے سامنے اس منگنی سے انکار کر دیتے ہیں اور یوں یہ رشتہ ٹوٹ جاتا ہے۔کالج میں ہی دوستوں سے ہیر کو پتہ چلتا ہے کہ رومیو نے بھی منگنی توڑ دی ہے تو وہ اس خبر سے بے حد خوش ہوتی ہے اور دل ہی دل میں کوئی فیصلہ کر لیتی ہے۔ کیا رومیو اور ہیر کی نوک جھونک اب پیار کے رشتے میں بدل رہی ہے؟۔ اس کا فیصلہ میگا قسط کے نشر ہونے کے بعد سب کے سامنے آجائے گا؟۔ ”رومیوویڈز ہیر“ ہر اتوارکی شب 8 بجے جیو ٹی وی پر نشر کیا جاتا ہے۔