• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں الیکشن نتائج تبدیل‘ عوام نے پی پی کو منتخب نہیں کیا، غنویٰ بھٹو

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کی حامی نہیں‘مگر خوراک کی توہین کے خلاف ہیں‘بھوک اور غربت انڈے یا مرغی سے ختم نہیں ہوگی‘ہم اختیارات کی منتقلی کی بات کرتے ہیں‘ مائنڈسیٹ کی تبدیلی سے ہی یہ ممکن ہوگا‘ سندھ میں الیکشن کے نتائج تبدیل کرائے گئے ہیں‘پی پی والوں کو عوام نے منتخب نہیں کیا‘ بلاول بھٹو نہیں زرداری ہے‘بلاول جوان ہے اس کو آزاد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ مرضی کی زندگی گزار سکے‘ذوالفقار جونیئر آرٹسٹ اور فاطمہ رائٹر بننا چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےپی پی (ش ب) کے مرکزی رہنما پیرل مجیدانو کے صاحبزادے علی حسن مجیدانو کی تقریب ولیمہ کے موقعے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین