• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کا دالبندین پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد

کوئٹہ(پ ر)آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے صدر میراحمد راسکوہ وال،سینئر نائب صدر شاہجہان بلوچ، اللہ گل محمد حسنی، ضیاء الرحمان ساسولی، میراحمد محمد حسنی، نذر ناصر، میر گل شاہ، عبدالفتان، سرفراز سیاپاد، یوسف شاہ حسنی، حاجی عبدالقدوس، نصیب اللہ کاکڑ اور حاجی لال محمد نے اپنے بیان میں دالبندین پریس کلب کی نومنتخب صدر علی رضا ، جنرل سیکرٹری میراحمد محمد حسنی و کابینہ کے دیگر ارکان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دالبندین کے صحافیوں اور اخبار فروشوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دالبندین پریس کلب کی نومنتخب کابینہ اخبار فروشوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کریگی۔
تازہ ترین