• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعات اور کالجوں کے ہندکووان سٹاف کیلئےخصوصی نشست

پشاور (خبر نگار خصوصی )گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور کے زیر اہتمام پشاور کی مختلف جامعات اور کالجوں کے ہندکووان اکیڈیمک سٹاف کے لئے ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیاگیا،جس کی صدارت گندھارا ہندکو بورڈ پاکستان کے جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین نے کی ۔اس موقع پرگندھارا ہندکو اکیڈمی کی انتظامیہ بھی موجود تھی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ زبان ہماری شناخت کا ذریعہ ہے جس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندکو زبان خیبر پختونخوا کی دوسری بڑی زبان ہے ،گندھارا ہندکو بورڈ اور گندھارا ہندکو اکیڈمی گزشتہ 25 سال سے ہندکو سمیت دیگر علاقائی زبانوں کی ترقی کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندکو زبان کے فروغ کیلئے ہمیں مل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین