• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت حج کے اخراجات میں خصوصی رعایت کا اعلان کرے ٗ جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شا ہ چشتی نے کہا ہے کہ حکومت حج اخراجات پالیسی میں خج کرایوں سمیت اخراجات میں اضافے کی بجائے فریضہ حج پالیسی میں کمی اور خصوصی رعایت کریں اور حج اسلام کے فرض حکم اور حکومت دینی معاملات کو کاروبار یا منافع کا ذریعہ نہ بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک اپنے ملک کے عوام کیلئے ا ن کے مذہبی رسوم کی ادائیگی میں خصوصی رعایت کا اعلان کرتے ہیں لیکن پاکستان ہی میں ہر سال ہی حج کی نئی پالیسی کے موقع پر سال بہ سال اخراجات میں بے تحاشا اضافہ کیا جاتا ہے اور وہ غریب افراد جو زندگی بھر محنت مزدوری کر کے اپنے خون پسینہ کی کمائی سے حج کی سعادت کے حصول کے خواہاں ہوتے ہیں حکومت کی جانب سے حج اخراجات میں اضافے کی وجہ سے محروم رہ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی چیف جسٹس آف پاکستان صدر وزیراعظم سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ نئی حج پالیسی میں حج اخراجات میں خصوصی رعایت اور مراعات کا اعلان کرکے 1988ء کی سطح پر حج کرایوں سمیت مراعات کی جائے تاکہ حجاج دعائیں دیں اور یہ حکومت کا پاکستانی عوام پر احسان بھی ہوگا۔
تازہ ترین