لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف رائیونڈ اور مانگا منڈی میں آپریشن کے دوران 68کنال سرکاری اراضی واگزار کراکے بڑی تعداد میں تھڑوں کو گرادیا۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق رائیونڈ کے موضع لدھے کی کے قبرستان میں آپریشن کیا گیا اور کروڑوں روپے مالیت کی 68کنال ارضی واگزار کراکے غیرقانونی احاطوں کی دیواروں کو بھی گرادیا گیا۔
ترجمان کے مطابق قبرستان کی زمین پر عارف نامی شخص نے قبضہ کر رکھا تھا۔
مانگا منڈی میں آپریشن کے دوران سرکاری زمین پر تعمیر کی گئی دو دکانوں کو گرانے کے علاوہ بڑی تعداد میں دکانوں کے آگے بنائے گئے تھڑوں اور تجاوزات کو ختم کر دیا گیا۔