• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹل پاراچنار شاہراہ آج بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ٹل پاراچنار شاہراہ آج بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند ہے۔

راستوں کی بندش، بدامنی اور دہشت گردی کے خلاف کرم پریس کلب پر دھرنا جاری ہے۔

شرکاء کا کہنا ہے کہ راستے کھولنے اور محفوظ بنانے تک دھرنا جاری رہے گا۔ 

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ 80 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ تاحال متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ نہیں ہو سکا ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ روڈ کلیئر ہوتے ہی قافلہ روانہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لوئر کرم کے علاقے بگن میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ محسود زخمی ہو گئے تھے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق بگن میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ سمیت 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں 3 راہ گیر، ایک ایف سی اور ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

قومی خبریں سے مزید