• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن تا اسلام آباد پی آئی اے پرواز 13 گھنٹے تاخیر کا شکار

لندن سے اسلام آباد کے لیے آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 786تیرہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

قومی ایئر لائن (پی آئی اے ) کے ترجمان کے مطابق پی کے 786 کی آمد میں تیکنیکی خرابی کے باعث تاخیر ہوئی، اب یہ پرواز پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7بجے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا ہے کہ پی کے786 آج رات 2بجے تک لندن سے اسلام آباد پہنچے گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تاخیر کے باعث پرواز پی کے 786کے مسافروں کو جہاز کے اڑان بھرنے تک ہوٹلوں میں ٹھہرا دیا گیا ہے۔

تازہ ترین