• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسطی و جنوبی پنجاب شدید دھندکی لپیٹ میں

وسطی اور جنوبی پنجاب کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، دھند کے باعث ملتان خانیوال موٹروےبند کردی گئی۔

موٹروےپولیس کے ترجمان نے ڈرائیوروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ اور صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں رات اورصبح کے اوقات میں بعض مقامات پر شدید دھند کا امکان ہے۔

کل سب سےکم درجہ حرارت کالام میں منفی10ریکارڈ کیا گیا، کوئٹہ اور قلات میں منفی06 ڈگری سینٹی گریڈ، مری میں منفی ایک، اسلام آباد، پشاور اور سرگودھا میں 3، لاہور میں 5 اورکراچی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔    

تازہ ترین