• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیرو ریٹیڈ انڈسٹری کو25ارب روپے سے زائد کی سبسڈی جاری

اسلام آباد(عاطف شیرازی ) وزارت خزانہ نے زیرو ریٹیڈ انڈسٹری کو25ارب روپے سے زائد کی سبسڈی جاری کردی ہے۔یہ سبسڈی ایل این جی کی فراہمی کے لئے دی گئی ہے ۔جنگ کو دستیاب ایک مراسلہ کے مطابق یہ گرانٹ زیرو ریٹیڈ صنعتی شعبہ کو سبسڈی دینے کے لئے جاری کی گئی زیرو ریٹیڈ انڈسٹری میں ٹیکسٹائل ۔سرجیکل گڈز ۔لیدر ۔کارپیٹ اور کھیلوں کی صنعتیں شامل ہیں ۔یہ گرانٹ مالی سال دو ہزار اٹھارہ اور انیس کے لئے جاری کی گئی ہے سبسڈی کے تحت8 ماہ کے دوران زیرو ریٹیڈ انڈسٹری کو 180 ایم ایم سی ایف ڈی گیس روزانہ فراہم کی جائے گی اور زیر وڈ انڈسٹری کو 6.5 ڈالر فی بی ٹی یو گیس ملے گی ۔یہ ادائیگی ایس این جی پی ایل کو اے جی پی آر کے ذریعے کی جائے گی۔
تازہ ترین